ماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر
شب میلاد رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و امام جعفر صادق علیہ السلام منعقد ہوئی محافل
شب میلاد رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و امام جعفر صادق علیہ السلام منعقد ہوئی محافل
لکھنو۔ رسول اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی شب ولادت شہر کے مختلف امام بارگاہوں، مساجد، مدارس اور مومنین کے گھروں پر محافل مسرت منعقد ہوئیں۔
ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام بانی تنظیم المکاتب ہال میں جشن صادقین منعقد ہوا۔ جس میں علماء و ذاکرین نے تقاریر کی اور شعراء نے بارگاہ اہل بیت علیہم السلام میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
اسی طرح مسجد بہشتی، مسجد کالا امام باڑہ، شاہی جامع مسجد سمیت مختلف مقامات پر محافل منعقد ہوئی۔
آج یوم ولادت مختلف مقامات پر محافل منعقد ہوں گی۔ نیز بڑا امام باڑہ میں تنظیم ملت کی جانب سے جشن مدح صحابہ اور جلوس مدح صحابہ برآمد ہوگا۔