ایران

ایران کے 19 بڑے بند خشک ہونے کے باعث آبی بحران کا خطرہ

ایران کے 19 بڑے بند خشک ہونے کے باعث آبی بحران کا خطرہ

ایران کے پانی کے وسائل کے انتظام کی کمپنی کے تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک کے 19 بڑے بندوں میں سے صرف 15 فیصد پانی بھرا ہوا ہے جبکہ پانچ بند مکمل طور پر خشک ہو چکے ہیں۔

ایرانی خبر ایجنسی (ایرنا) کے مطابق، تہران میں واقع لار ڈیم صرف 3 فیصد، خراسان رضوی میں دوستی اور طرق ڈیم 5 فیصد، جبکہ گیلان میں سفیدرود ڈیم 3 فیصد اور مرکزی صوبے میں ساوہ ڈیم 7 فیصد تک بھرے ہوئے ہیں، جو انتہائی مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ، گلستان صوبے میں وشمگیر ڈیم، فارس میں رودبال داراب ڈیم، اور ہرمزگان میں شمیل اور نیان ڈیمز کا ذخیرۂ آب مکمل طور پر صفر ہو چکا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، موجودہ مالی سال کے آغاز سے لے کر 15 شہریور (6 ستمبر) تک ایران کے بندوں میں پانی کے داخلے میں 42 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button