ایشیاء

استنبول میں دھرنے اور اجتماعات پر پابندی؛ سوشل میڈیا میں بڑے پیمانے پر خلل

استنبول میں دھرنے اور اجتماعات پر پابندی؛ سوشل میڈیا میں بڑے پیمانے پر خلل

ترکی کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی کی جانب سے استنبول میں پارٹی برانچ کی قیادت کی برطرفی کے خلاف مظاہرے کرنے کی کال کے بعد صوبہ کے گورنر آفس نے 6 اضلاع میں دھرنوں اور اجتماعات پر پابندی کا حکم جاری کیا، جن میں بشیکتاش، بی اوغلو، ایوب سلطان، کاغذ خانہ، ساری یر اور اور شیشلی شامل ہیں۔

ٹی آر ٹی کے مطابق پابندی اتوار کی شام سے شروع ہوئی اور جمعرات کی صبح تک جاری رہے گی اور اس میں کوئی بھی اجتماع، دھرنا، مارچ اور یہاں تک کہ کسی کا یادگاری جلسہ بھی منعقد نہیں ہوگا۔

دریں اثنا اپوزیشن کی ریلی شروع ہوتے ہی ہزاروں اپوزیشن حامیوں نے پولیس کی بڑی موجودگی کے باوجود استنبول میں دھرنا شروع کر دیا۔

ٹی آر ٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق یوٹیوب مکمل طور پر بند ہونے اور وہاٹس ایپ اور ٹیلی گرام تک رسائی 90 فیصد تک منقطع ہونے سے سوشل میڈیا کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button