ارکان پارلیمنٹ نے فرانس کے وزیراعظم پر عدم اعتماد کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزیراعظم فرانکوئس پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے۔
پارلیمنٹ میں وزیراعظم فرانکوئس بیارو کیخلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ 364 ارکان نے فرانکوئس بیارو کیخلاف جبکہ 194نےحق میں ووٹ دیا۔
فرانکوئس بیارو 9 ماہ بعد ہی عہدے سے فارغ ہو گئے ہیں جس سے فرانس میں نیا سیاسی بحران پیدا ہو گیا ہے۔
پارلیمنٹ نے بیارو حکومت کو 52 ارب ڈالر کے کٹوتی منصوبے پر مسترد کیا، پارلیمنٹ نے حکومت کےقرض کم کرنے کے منصوبے کیخلاف ووٹ دیا۔
عدم اعتماد کا شکار فرانکوئس بیارو فرانسیسی صدر میکرون کے چھٹے وزیراعظم ثابت ہوئے۔ صدر میکرون کو 2 برس سےکم عرصے میں 5ویں وزیراعظم کی تلاش کا چیلنج درپیش رہا۔




