ہندوستان

ہندوستان :پنجاب میں سیلاب سے ہر سو تباہی،ابتک 43؍ افراد ہلاک

ہندوستان :پنجاب میں سیلاب سے ہر سو تباہی،ابتک 43؍ افراد ہلاک

شمالی ہندوستان، دہلی اور راجستھان بھی متاثر

پنجاب اس وقت کئی دہائیوں کی سب سے خطرناک سیلاب کی تباہی کا سامنا کر رہا ہے۔ شدید بارش اور ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر سے آنے والے پانی کی وجہ سے ستلج، بیاس، راوی اور گھگھر ندیوں میں طغیانی ہے، جس سے ریاست کے 23؍اضلاع میں 1902؍ گاؤں زیر آب ہیں۔ اس قدرتی آفت میں اب تک 43؍افراد کی جان جاچکی ہے، جبکہ 3ء 55؍ لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہیں۔ سیلاب سے 1ء 71؍لاکھ ہیکٹر زرعی اراضی تباہ ہوگئی ہے،  جس سے کسانوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ریاست میں اگلے 5؍ دنوں تک بارش کا کوئی الرٹ نہیں ہے۔ اس سے سیلاب سے راحت مل سکتی ہے۔
ضلع گورداسپور سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں سیلاب سے 324؍گاؤں متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ امرتسر میں 135؍ گائوں، ہوشیار پور میں 119؍ گاؤں، کپورتھلا میں 115؍گاؤں، فیروز پور میں  76؍ گاؤں) اور فاضلکا میں 72؍گاؤں میں بھاری تباہی ہوئی ہے۔
سیلاب نے برنالہ، مانسا، پٹیالہ اور جالندھر جیسے اضلاع میں کھیتوں، مکانات اور بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صوبہ راجستھان، شمالی ہندوستان اور دہلی میں بھی مون سون کی تباہی متاثر ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button