عالمی عدم تشدد تنظیم کا اقوام متحدہ سے شہریوں کے تحفظ کے لئے فوری اقدام کرنے کا مطالبہ
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو لکھے گئے ایک خط میں عالمی عدم تشدد تنظیم نے ملک کے نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی انسانی ذمہ داریاں ادا کریں اور عالمی بحرانوں کے حل کے لئے فوری اقدام کریں۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق تنظیم "فری مسلم” نے غزہ اور فلسطینی علاقوں میں فوری اور مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال صرف سیاسی تنازعہ نہیں ہے بلکہ ایک انسانی تباہی ہے جو دن بدن سنگین ہوتی جا رہی ہے۔
"فری مسلم” نے شہریوں کے تحفظ، انسانی امداد کی سہولت اور قبضے کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا۔
اپنے خط میں عالمی عدم تشدد تنظیم نے شام اور لبنان کے خلاف بار بار جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بین الاقوامی کاروائی کا مطالبہ کیا۔
اس خط میں یمن، سوڈان اور یوکرین جیسے عالمی بحرانوں اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے اور غربت اور امتیازی سلوک کا مقابلہ کرنے کی ضرورت کی جانب بھی توجہ دلائی گئی ہے۔