شیعہ مرجعیت

طلبہ دینی اور عصری تعلیم حاصل کر کے معاشرہ کی خدمت کریں: مولانا سید کلب جواد نقوی

طلبہ دینی اور عصری تعلیم حاصل کر کے معاشرہ کی خدمت کریں: مولانا سید کلب جواد نقوی

نئی دہلی۔ جامعہ ہمدرد میں سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کہ پیغام کو عام کرنے کے لئے جلسہ سیرت النبی منعقد ہوا۔

اس تاریخی جلسہ میں معروف شیعہ عالم دین مولانا سید کلب جواد نقوی (امام جمعہ لکھنو) نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کی سیرت انسانیت کے لئے راہ نجات ہے۔
انہوں نے علم، عدالت، امن اور محبت کے پیغام کو آج کے دور میں سب سے بڑی ضرورت بتایا اور طلباء سے دینی اور عصری تعلیم حاصل کر کے سماج کی بہتری میں حصہ لینے کی دعوت دی۔

اس جلسہ میں ملک کے نامور مسلمان علماء اور دانشوروں نے خطاب کیا۔ آخر میں مولانا سید کلب جواد نقوی کے دعائیہ کلمات پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button