دنیا
ترکی ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا
ترکی ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا
انقرہ۔ ترکی کے شمال مغربی صوبے بالی کیسیر میں اتوار کے روز 4.9 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ ترک آفات مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کے مطابق زلزلہ سندرگی کے علاقے میں آیا جس کی گہرائی 7.72 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
گزشتہ ماہ اسی خطے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد عمارتیں منہدم ہوگئی تھیں۔
ترک وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر بتایا کہ اے ایف اے ڈی اور دیگر ہنگامی ٹیمیں زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں معائنہ کر رہی ہیں۔