پاکستان

پاراچنار میں دہشتگردی: عمری کاروان کے حملے میں شیعہ شخص شہید، دو بیٹیاں زخمی

پاراچنار میں دہشتگردی: عمری کاروان کے حملے میں شیعہ شخص شہید، دو بیٹیاں زخمی

پاراچنار کے علاقے لوئر کرم، مخی زئی میں ایک دل خراش واقعہ پیش آیا جہاں جمعہ کی صبح ایک شیعہ فیملی کو دہشتگرد حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق زاہد حسین نامی شخص اپنی دو بیٹیوں (عمر 15 اور 17 سال) کے ہمراہ شادی میں شرکت کے لیے پاراچنار جا رہا تھا کہ شمع دار بابا کے پہاڑی مقام پر سنی دہشتگرد گروہ "عمری کاروان” نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
اس فائرنگ کے نتیجے میں زاہد حسین موقع پر ہی شہید جبکہ ان کی دونوں بیٹیاں شدید زخمی ہو گئیں، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار منتقل کیا گیا۔

حملے کی ذمہ داری شدت پسند گروہ hai”عمری کاروان” نے سوشل میڈیا پر قبول کر لی ہے۔ یہ وہی گروہ ہے جس کے مقامی اراکین چند روز قبل ویڈیوز کے ذریعے پاراچنار کی شیعہ آبادی کو قتل کرنے کی کھلی دھمکیاں دے چکے تھے۔ ان میں خوجہ ناہید، شاہنواز، عبدالولی، ترابی مینگل اور ایم پی اے ریاض شاہین کا بیٹا مرزا طارق شامل ہیں، جن کے بیانات بھی وائرل ہو چکے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ ان دہشتگردوں کی شناخت اور اعترافی ویڈیوز موجود ہونے کے باوجود ابھی تک حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔ مقامی قبائل اور عوامی نمائندوں کا مطالبہ ہے کہ "امن معاہدے” کے تحت ان دہشتگردوں کو فوراً گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزائیں دی جائیں۔ ساتھ ہی ان کے گھروں کو مسمار کرنے جیسے اقدامات کیے جائیں تاکہ نہ صرف علاقائی امن بحال ہو بلکہ ریاست کی رٹ بھی قائم ہو۔

یہ افسوسناک سانحہ ایک بار پھر پاراچنار کے عوام کو درپیش سنگین سکیورٹی خطرات کو نمایاں کرتا ہے اور حکومتی بے حسی پر سوالیہ نشان چھوڑ جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button