ایشیاء

نیپال میں 26 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک

نیپال میں 26 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک

نیپال نے فیس بک، ایکس، یوٹیوب، انسٹاگرام، ویبو سمیت 26 پلیٹ فارمز کو نمائندہ مقرر نہ کرنے اور حکومتی رجسٹریشن سے انکار پر بلاک کردیا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق پلیٹ فارمز کو بارہا مقامی نمائندہ تعینات کرنے اور رجسٹریشن کی ہدایت دی گئی مگر جواب نہ ملنے پر 4 ستمبر کو انہیں عارضی طور پر بند کردیا گیا۔
پابندی کے بعد ایکس سمیت کئی پلیٹ فارمز نے رجسٹریشن کے لیے رابطہ کیا مگر تاحال کسی نے دستاویزات جمع نہیں کروائے، صرف مقامی ایپ ’ہامرو پترو‘ رجسٹرڈ ہوئی۔
نیپال کی 3 کروڑ آبادی میں 90 فیصد افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں اور زیادہ تر شہری سوشل میڈیا تک وی پی این کے ذریعے رسائی حاصل کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button