شدت پسند سنی تنظیم داعش پاکستان نے اپنے زیرِ اثر میڈیا کے ذریعے جاری کردہ بیان میں گزشتہ شب کوئٹہ، جو کہ صوبہ بلوچستان کا دارالحکومت ہے، میں ہونے والے خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
شیعہ نیوز ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اس حملے کے خودکش بمبار کو گروہ نے ’’علی المہاجر‘‘ کے نام سے شناخت کیا۔ یہ دھماکہ شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب اُس وقت ہوا جب بلوچستان نیشنل پارٹی کا سیاسی اجتماع جاری تھا۔
اس حملے میں کم از کم 13 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔