یورپ

پرتگال میں کیبل کار ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی، 15 افراد ہلاک

پرتگال میں کیبل کار ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی، 15 افراد ہلاک

پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں کیبل کار ٹرین کو ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

روئٹرز کے مطابق بدھ کے روز لزبن کی گلیوریا فنیکولر ٹرین کے پٹری سے اترنے اور تباہ ہونے کے نتیجے میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے، یہ تاریخی ریل گاڑی سیاحوں میں مقبول اور شہر کی ایک علامت سمجھی جاتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کچھ غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں، جب کہ 5 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ لزبن کے میئر کارلوس موئیداس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’یہ ہمارے شہر کے لیے ایک المناک دن ہے، لزبن سوگ میں ہے، یہ ایک افسوس ناک، بہت افسوس ناک واقعہ ہے۔‘‘

پرتگالی حکومت نے جمعرات کو یوم سوگ بھی قرار دیا ہے۔ جائے وقوعہ سے موصول ہونے والی ویڈیوز میں تباہ شدہ پیلے رنگ کی ٹرام جیسی فنیکولر کو دیکھا جا سکتا ہے، جو پرتگالی دارالحکومت کی ایک کھڑی پہاڑی پر لوگوں کو اوپر نیچے لے جاتی ہے۔ امدادی کارکن ملبے سے لوگوں کو نکال رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button