افریقہ

نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔

نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کشتی ریاست نائیجر کے ضلع ملالے کی بستی تُنگان سُولے سے دوگّا کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ شمالی وسطی علاقے کے قریب دریا میں درخت کے تنے سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہو گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کشتی کو حادثہ اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، 17 خواتین اور چار بچوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق کشتی میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے جن میں سے 60 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہےجبکہ کچھ افراد کو زندہ بچا لیا گیا ، لاپتہ کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ نائییجریا میں خستہ حال کشتیوں اور گنجائش سے زائد افراد کے کشتی میں سوار ہونے کے باعث اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، اس سے قبل جولائی میں بھی 22 نائیجیرین تاجر کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button