افغانستان

رواں سال راولپنڈی سے 3000 افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا

رواں سال راولپنڈی سے 3000 افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا

راولپنڈی پولیس نے رواں سال 3000 افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کا ٹاسک مکمل کرلیا۔ ذرائع پنڈی پولیس کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افغان شہریوں میں 1600 مرد، 550 خواتین اور 825 بچے بھی شامل ہیں۔

ستمبر میں پولیس نے 219 افغان شہریوں کو پکڑ کر ہولڈنگ کیمپ منتقل کیا، ہولڈنگ کیمپ منتقل کئے گئے افغان شہریوں میں سے 44 ڈی ورٹ کردیئے گئے جب کہ 173 افغان شہریوں کو آج کابل ڈیپورٹ کئے جانے کا امکان ہے۔

پولیس نے چونترہ سے 45، صدر بیرونی سے73، گوجر خان سے 22 افغان شہریوں کو پکڑ کر ہولڈنگ کیمپ منتقل کیا۔ صدر واہ پولیس نے 12 افغانی پکڑے جب کہ دھمیال اور مندرہ سے دس دس افغان شہری گرفتار کرکے ہولڈنگ سینٹر منتقل کئے گئے۔

ٹیکسلا سے 8، جاتلی اور بنی سے سات سات، پیرودہائی اور نصیر آباد سے چھے چھے افغان شہری ہولڈنگ سینٹر منتقل کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button