ہندوستان

خاندان اجتہاد کے معروف عالم مولانا سید محمد علی حیدر نقوی کا انتقال

لکھنو۔ شاہی مسجد رئیس منزل کے پیش امام مولانا سید محمد علی حیدر نقوی طویل علالت کے بعد جمعرات کو انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 71 برس تھی۔ غسل و کفن کے بعد چھوٹے امام باڑے میں مرحوم کی نماز جنازہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے پڑھائی اور مجلس عزا کو خطاب کیا

اس کے بعد انجمن غنچہ مہدیہ سمیت متعدد انجمن ہائے ماتمی نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی۔ بعدہ حسینیہ غفرانمآب میں سپرد خاک ہوئے۔
مولانا سید محمد علی حیدر نقوی مرحوم آیۃ اللہ العظمیٰ سید دلدار علی نقوی غفرانمآب رحمۃ اللہ علیہ کے پر پوتے علامہ سید علی شبر نقوی مرحوم کے فرزند اکبر تھے۔

انہوں نے دینی تعلیم کے ساتھ شیعہ کالج سے گریویشن اور لکھنو یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویشن کیا۔ ساتھ ہی اردو عربی فارسی الہ آباد بورڈ اور علی گڑھ بورڈ کے بھی امتحانات دے کر اسناد حاصل کیں۔


مولانا سید محمد علی حیدر نقوی نے کئی دہائیوں تک شاہی مسجد رئیس منزل میں امام جماعت کے فرائض انجام دیے، لکھنو کی مشہور انجمن شبیریہ اور انجمن غنچہ مہدیہ کی مجالس کو خطاب کیا، شاہی آصفی مسجد میں بطور نائب امام جمعہ نماز جمعہ کی امامت بھی فرمائی۔
مرحوم کی تشییع جنازہ میں کثیر تعداد میں علماء و مومنین نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button