اسلامی دنیاخبریںہندوستان

پورے ہندوستان میں عقیدت و احترام سے منائی گئی عید زہراؑ

9 ربیع الاول 1447 ہجری مطابق 2 ستمبر 2024 بروز منگل پورے ہندوستان میں شیعوں اور محبان اہل بیت علیہم السلام نے انتہائی عقیدت و احترام سے عید زہرا منائی۔

اہل ایمان نے لباس عزا (سیاہ کپڑے) اتار دیے اور لباس مسرت زیب تن کیا۔ نیز مومنین کے گھروں میں خوشی کے کھانے پکے اور بعض گھروں میں نذر کا بھی اہتمام کیا گیا۔

عید زہراؑ کی مناسبت سے نذر و نیاز اور محافل کے علاوہ دیگر مسرت بخش پروگرام منعقد ہوئے۔ جن میں اہل ایمان نے شرکت کی۔

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی سمیت ممبئی، حیدرآباد، امروہہ، سرسی، جونپور، بنگلور سمیت تمام شیعہ نشین بستیوں میں عید زہراؑ منائی گئی، گھروں میں خوشی کے پکوان پکائے گئے اور مختلف مقامات پر محافل کا انعقاد کیا گیا۔

اسی سلسلہ میں مسجد کالا امام باڑہ پیر بخارہ لکھنو میں بعد نماز مغربین جشن عید زہراؑ منعقد ہوا۔‌ جس میں اولا مداحان اہل بیت علیہم السلام نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا بعدہ مولانا سید علی ہاشم عابدی نے محفل فضائل خطاب کیا۔

امام باڑہ پیارے جانی مرحوم کشمیری محلہ لکھنو میں منعقد محفل مسرت کو مولانا رضا حسین نے خطاب فرمایا۔

مولانا سید رضا حسین نے محفل کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس روز کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائیں اور اس کی تعظیم کو اپنے لئے فخر و اعزاز سمجھیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اس روز سے ہجری تاریخ کے اندر اب عصر مہدوی کا آغاز ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button