پاکستان

پاکستان :اسلام آباد، پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ

پاکستان :اسلام آباد، پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور اور ملک کے دیگر حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر زیر زمین بتائی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئی۔ تاحال پاکستان میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ یکم ستمبر کی شب افغانستان میں شدید زلزلے کے باعث 1,400 سے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ اس دوران پاکستان کے بھی کئی شہروں میں جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو اداروں سے رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button