پاکستان میں مجرم، لٹیرے اور دہشت گرد آزاد
پاکستان میں قانون و انصاف نام کی کوئی شے اب وجود نہیں رکھتی، یہ ملک مجرموں اور لٹیروں کیلئے جنت اور امن پسند، غیرت مند اور محب وطن عوام کیلئے جہنم بنادیا گیا ہے۔
ریاست کی جانب سے خود کالعدم قرار دی گئی تنظیمیں اور ان کے سرغنہ جو کہ کئی ہزار بے گناہ شیعہ سنی مسلمانوں کے خون ناحق میں ملوث ہیں صبح شام ملک کے طول وعرض میں آزاد گھوم رہے ہیں اور کوئی ان سے کچھ پوچھنے والا نہیں ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ کراچی میں پیش آیا کہ جب سٹی کورٹ کراچی کے جناح آڈیٹوریم میں انسانیت دشمن دہشت گرد جماعت کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کا سردار محمد احمد لدھیانوی اور اورنگزیب فاروقی کی آمد ہوئی۔
دونوں دہشت گردسرغنوں نے سٹی کورٹ کراچی میں ایک سیمینار میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ اس سے قبل کورٹ پہنچنے پر ان کا بھرپور استقبال بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایک جانب ان دہشت گردوں کے نام کہیں شیڈول فور میں شامل ہیں تو کہیں نیکٹا میں لیکن ان کی آزادنہ نقل وحرکت اور عوامی اجتماعات سے خطاب پر ریاست کے اداروں کے کانوں پر کوئی جوں تک نہیں رینگتی بلکہ الٹا انہیں مسلح سرکاری اہلکاروں سے سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے اور پروٹوکول بھی دیا جاتا ہے ۔