یمن

اہل غزہ کو بچانے کے لئے بین الاقوامی قافلہ غزہ روانہ

اہل غزہ کو بچانے کے لئے بین الاقوامی قافلہ غزہ روانہ

سویڈن کے کارکن گریٹا تھنبرگ نے غزہ کے لوگوں کو محاصرے اور انسانی بحران سے بچانے کے لئے "ریزیلیئنس فلوٹیلا” کے ساتھ غزہ پٹی کا سفر کیا۔

ریڈیو فردا کے مطابق اس سمندری قافلہ اسپین کی بندرگاہ بارسلونا سے روانہ ہوا اور اس میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور بین الاقوامی ہنرمندوں کا ایک گروپ موجود ہے۔

برازیل کے کارکن ٹھیاگو ایویلا نے اس اقدام کو تاریخ کی سب سے بڑی بحری یکجہتی کی کوشش قرار دیا۔

اے ایف پی کے مطابق ٹیونس اور بحیرہ روم کی دیگر بندرگاہوں سے درجنوں دیگر بحری جہاز اگلے 5 دنوں میں قافلے میں شامل ہونے کی توقع ہے جبکہ 40 سے زائد ممالک میں عالمی مظاہرے کئے جائیں گے۔

گریٹا تھمبرگ نے اے ایف پی کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا: "ہمارا بنیادی مقصد غزہ کے لوگوں کو بچانا اور انسانی امداد پہنچانا ہے۔” اس مشن کو بعض ممالک کی سفارتی حمایت اور علاقائی جماعتوں کے ممکنہ رد عمل کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button