کربلا میں حسینیہ حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا کا افتتاح
کربلا معلی میں علماء کرام اور مومنین کی موجودگی میں حسینیہ حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
اس حسینیہ کا افتتاح مرجع راحل آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد حسینی شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کی اہلیہ اور آیۃ اللہ سید محمد رضا شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کی والدہ محترمہ کی کوششوں سے انجام پایا۔
مرجع راحل آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد حسینی شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی شیرازی نے حسینیہ کی افتتاحی تقریب میں بتایا کہ ان کی والدہ نے اپنے والد سے میراث میں ملنے والے گھر کو بیچنے کے بعد اپنی وراثت کا کچھ حصہ اس سلسلہ میں مختص کیا اور اپنے تمام اموال کو شامل کر کے قیمتی آراضی کا ایک اہم حصہ شامل کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مومنین کے تعاون سے ابتدائی طور پر 100 میٹر آراضی اور دو سال بعد مزید 100 میٹر زمین خریدی گئی اور حسینیہ کے لئے مجموعی طور پر 200 میٹر زمین فراہم کی گئی اور 13 سال کی مسلسل کوششوں اور مومنین کے تعاون سے یہ 5 منزلہ حسینیہ تعمیر ہوا اور انشاءاللہ یہ کربلا معلی میں ثقافتی مرکز کے طور پر قائم و دائم رہے گا۔
پروگرام کے اختتام پر حجۃ الاسلام شیخ عبدالرضا معاش نے مجلس عزا کو خطاب فرمایا اور مومنین نے عزاداری اور سینہ زنی کی۔