یورپ
ویٹیکن کی عیسائی لائبریری میں قرآن کریم کے نسخے
ویٹیکن کی عیسائی لائبریری میں قرآن کریم کے نسخے
ویٹیکن لائبریری دنیا کے سب سے قیمتی ثقافتی مجموعوں میں سے ایک ہے، جس میں تقریبا 75000 مخطوطات اور 1000000 سے زیادہ کتابیں موجود ہیں۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے العربیہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان نسخوں میں سے 2200 سے زیادہ عربی زبان میں ہیں جن میں قرآن کریم اور اسلامی علمی اور دینی کتابیں بھی شامل ہیں۔
ان میں سے بہت سے مخطوطات صدیوں پہلے مشرق سے یورپ منتقل کئے گئے تھے۔ جیسے 3300 سے زیادہ یمنی مخطوطات جو جوزپہ کاپروٹی کے ذریعہ اٹلی لائے گئے اور میلان میں آمبرزیانا لائبریری میں منتقل ہوئے۔