افغانستان

مزار شریف افغانستان میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کی جانب سے پینے کے پانی کے پچاسویں کنویں کی تعمیر

مزار شریف افغانستان میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کی جانب سے پینے کے پانی کے پچاسویں کنویں کی تعمیر

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے وکیل شیخ محمد رحمانی نے افغانستان کے شہر مزار شریف میں پینے کے پانی کے پچاسویں کنویں کی تعمیر کی خبر دی۔

انہوں نے شیعہ خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا: دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کی کوششوں اور ثقافتی فلاحی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کے تعاون سے افغانستان میں پینے کے پانی کا یہ کنواں کھودا گیا ہے اور اس میں تعمیری کام تیزی سے انجام پا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا: یہ خدا پسند اقدام محروم علاقے کے لوگوں کی اہم ضروریات کو پورا کرنے اور اس شہر کے معزز خاندانوں کو خدمات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انشاءاللہ یہ اللہ تعالی کی رضایت اور مومنین اور ضرورت مندوں کے لئے قابل مسرت قرار پائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button