7 ربیع الاول کو یوم حضرت نرجس خاتون سلام اللہ علیہا، امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ نے منانے کا اعلان کیا
امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ نے 7 ربیع الاول کو حضرت ولی عصر عجل اللہ فرجہ الشریف کی والدہ ماجدہ حضرت نرجس خاتون سلام اللہ علیہا کے یادگار دن کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا۔
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے اپنے دستخط شدہ پیغام میں اس علیم بی بی کی یاد منانے کو شعائر الہی کی تعظیم اور دلوں کے تقوی کی علامت قرار دیا اور خصوصی پروگرامز کے انعقاد کی اہمیت پر تاکید کی۔
دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے ان کے دستخط شدہ پیغام کو شائع کرتے ہوئے یاد دلایا کہ حضرت نرجس خاتون سلام اللہ علیہا کے عظیم مقام و مرتبہ کی یاد میں اجتماعات کا انعقاد ان کے فرزند ارجمند اور ان کے آباء طاہرین علیہم السلام کی تجلیل ہے۔
اس پیغام میں مومنین کو خصوصی اجتماعات منعقد کرنے کی دعوت دی گئی ہے تاکہ اس محترم خاتون کے اعلیٰ رتبہ و مقام کا تعارف کرایا جائے اور حضرت نرجس خاتون سلام اللہ علیہا کو لڑکیوں اور خواتین کے لئے ایک بہترین نمونہ عمل کے طور پر متعارف کرایا جائے۔
حضرت نرجس خاتون سلام اللہ علیہا ایک پاکیزہ دل اور ایمان و معرفت کی مثالی خاتون تھیں۔ انہوں نے اپنے بے مثال تقوی اور پاکیزگی کے سبب امام حسن عسکری علیہ السلام کی زوجہ اور امام مہدی عجل اللہ فرجہ الشریف کی والدہ ہوئیں اور تاریخ امامت میں انہیں ایک خاص مقام حاصل ہے۔