مصر
مصر میں ٹرین حادثے میں 3 افراد جاں بحق، 90 سے زائد زخمی
مصر میں ٹرین حادثے میں 3 افراد جاں بحق، 90 سے زائد زخمی
مصر کے مغربی علاقے میں مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسافر ریل مغربی بحیرہ روم کے صوبے مطروح سے دارالحکومت قاہرہ آرہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوئی۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ حادثے میں مسافر ریل کی 7 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
وزارت صحت نے اموات اور زخمیوں کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے 30 ایمبولینسز جائے وقوع بھیج دی گئی ہیں۔
مصر کے رہلوے حکام نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق مصر میں ریل حادثات معمول کا حصہ ہیں جہاں ریلوے کا نظام بدانتظامی کی وجہ سے جان لیوا محکمہ بن چکا ہے۔