سعودی عرب

علامہ حسنین وجدانی کی سعودی عرب میں جبری گمشدگی کے خلاف کراچی میں زبردست احتجاج

علامہ حسنین وجدانی کی سعودی عرب میں جبری گمشدگی کے خلاف کراچی میں زبردست احتجاج

امام جمعہ کوئٹہ پاکستان علامہ حسنین وجدانی کی سعودی عرب میں جبری گمشدگی کے خلاف چیئرمین گلگت بلتستان عوامی تحریک جناب وزیر حسنین رضا کی قیادت میں، محفل شاہ خراسان کراچی میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاج میں عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔

احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی رہنما ناصر حسینی، گلگت بلتستان عوامی تحریک کے رہنما وزیر حسنین رضا اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر طرح کے ظلم و ستم کے خلاف ہیں؛ علامہ حسنین وجدانی گزشتہ کئی ماہ سے سعودی عرب کی جیل میں ہیں، لہٰذا ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے اثر و رسوخ کو بروئے کار لاتے ہوئے ملت کے اس عظیم سرمائے کو واپس لانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

مقررین کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علامہ حسنین وجدانی کی رہائی عمل میں نہ آئی تو احتجاج کو وسعت دے کر تحریک میں تبدیل کردیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button