سعودی عرب

سعودی عرب میں شدید بارشیں، سیلاب سے کئی گاڑیاں بہہ گئیں

سعودی عرب میں شدید بارشیں، سیلاب سے کئی گاڑیاں بہہ گئیں

سعودی عرب کے جنوبی مغربی علاقے اسیر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی اور اچانک آنے والے سیلابی ریلے کئی گاڑیاں بہا لے گئے۔

نیشنل سینٹر برائے موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت کے کم از کم 10 علاقوں میں شدید بارش، آندھیاں اور ممکنہ سیلاب متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نجران، جازان، اسیر، الباحہ، مکہ اور مدینہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے ہیں، جہاں بارش کے ساتھ ژالہ باری اور تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

مزید برآں، کچھ علاقوں میں گرد و غبار اور ریت کے طوفان کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی نقصان سے محفوظ رہا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button