افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لئے بین الاقوامی احتساب کا طریقہ کار قائم کرنے کے لئے سول سوسائٹی کی 100 سے زیادہ تنظیموں کا مطالبہ
افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لئے بین الاقوامی احتساب کا طریقہ کار قائم کرنے کے لئے سول سوسائٹی کی 100 سے زیادہ تنظیموں کا مطالبہ
100 سے زیادہ افغان اور بین الاقوامی سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو ایک کھلا خط لکھا، جس میں افغانستان کے لئے ایک "آزاد بین الاقوامی احتسابی میکانزم” کے فوری قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
فرانس خبر رساں ایجنسی کے مطابق خط میں اس بات پر زور دیا گیا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران افغانستان کے عوام خصوصا خواتین، لڑکیوں، اقلیتوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کو طالبان حکومت کے تحت بے مثال جبر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دستخط کرنے والے اداروں نے من مانی حراستوں، جبری گمشدگیوں، صنفی بنیادوں پر ہراساں کئے جانے، تعلیمی محرومی اور خواتین کو عوامی زندگی سے خارج کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے صورتحال کو نازک قرار دیا۔
انہوں نے زور دیا کہ استثناء کو ختم کرنا اور متاثرین کے لئے انصاف کو یقینی بنانا ضروری ہے۔
ان اداروں کے مطابق بین الاقوامی طریقہ کار اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی کوششوں اور انصاف کے راستے پر قومی اور عالمی اقدامات کی تکمیل کر سکتا ہے۔