اسلام کا ہندوستان میں ہمیشہ سے وجود رہا ہے اورمستقبل میں بھی رہے گا: موہن بھاگوت
اسلام کا ہندوستان میں ہمیشہ سے وجود رہا ہے اورمستقبل میں بھی رہے گا: موہن بھاگوت
آر ایس ایس کے صد سالہ جشن کے موقع پر منعقدہ سوال و جواب کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے بھاگوت نے کہا: ’’ہندو اور مسلمان ایک ہیں… اس لیے ان کے درمیان اتحاد کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا؛ صرف ان کی عبادت کا طریقہ بدل گیا ہے۔ ہم پہلے ہی ایک ہیں۔ اتحاد کس بات کا کرنا ؟ کیا بدلا ہے؟ صرف عبادت کا طریقہ بدلا ہے؛ کیا یہ واقعی کوئی فرق پیدا کرتا ہے؟‘‘
انہوں نے کہا کہ’’ اسلام زمانہ قدیم سے ہندوستان میں ہے اور آج تک قائم ہے، اور مستقبل میں بھی قائم رہے گا۔یہ خیال کہ اسلام باقی نہیں رہے گا، ہندو سوچ نہیں ہے۔ ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں کو ایک دوسرے پر اعتماد کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘مسلم ناموں والی سڑکوں اور شہروں کے نام تبدیل کرنے کے معاملے پر، آر ایس ایس کے سربراہ نے کہا کہ ان کااصرار اس بات پر ہے کہ سڑکوں یا شہروں کے نام جابر حملہ آوروں کے نام پر نہیں رکھے جانے چاہئیں۔ میں نے یہ نہیں کہا کہ مسلم نام نہیں ہونے چاہئیں، بلکہ اے پی جے عبدالکلام، عبدالحمید کے نام ہونے چاہئیں۔