مقدس مقامات اور روضے

بین الاقوامی کانفرنس میں جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ

بین الاقوامی کانفرنس میں جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ

بین الاقوامی سطح پر بقیع آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ایک ورچوئل کانفرنس منعقد ہوئی جس میں نبی اکرم صلی الله علیه وآله، امام حسن مجتبیٰ اور امام علی رضا علیهم السلام کی شهادت کی مناسبت سے جنت البقیع کی تعمیر نو پر زور دیا گیا۔

علماء اور محققین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بقیع کی شہادت پر مسلسل خاموشی اہلبیت علیهم السلام کی حرمت کی توہین ہے۔
مقررین نے مسلمانوں سے اجتماعی اقدام کی اپیل کی تاکہ بقیع کو دوبارہ زندہ کیا جا سکے اور اس کی دینی و ثقافتی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔

کانفرنس میں قرآن اور اہلبیت علیهم السلام کے ذریعے اتحاد پر زور دیا گیا اور علماء کو بین الاقوامی سطح پر اس مسئلے کو اجاگر کرنے کی تاکید کی گئی۔

منتظمین نے اعلان کیا کہ بقیع کی مسماری سے متعلق دستاویزات اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کو پیش کر دی گئی ہیں۔
مزید یہ بھی بتایا گیا کہ نجف کے وادی السلام کے قریب ایک علامتی یادگار قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے تاکہ بقیع کی یاد کو زندہ رکھا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button