افغانستان

افغانستان کابل بس حادثہ، 25 افراد جاں بحق، 27 زخمی

افغانستان
کابل بس حادثہ، 25 افراد جاں بحق، 27 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بس الٹنے کے نتیجے میں 25 مسافر جاں بحق اور 27 زخمی ہو گئے۔ وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے بتایا کہ یہ حادثہ ارغندی کے علاقے میں ہائی وے پر پیش آیا جو جنوبی قندہار کو کابل سے ملاتا ہے، حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور ایمرجنسی سروسز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے گزشتہ منگل کو افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں ایران سے واپس آنے والے مہاجرین کو لے جانے والی بس کی موٹر سائیکل اور ٹرک سے ٹکر کے نتیجے میں 78 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن میں ایک درجن سے زائد بچے بھی شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button