امریکہ

امریکی شہر منی ایپلس میں اسکول پرفائرنگ، 3 بچے ہلاک اور 17 زخمی

امریکی شہر منی ایپلس میں اسکول پرفائرنگ، 3 بچے ہلاک اور 17 زخمی

امریکی شہر منی ایپلس کے ایک چرچ میں قائم اسکول میں فائرنگ کا واقعہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 2 بچے ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے جبکہ شوٹر بھی مارا گیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پولیس چیف برائن او’ہارا نے بتایا کہ آٹھ اور دس سال کے دو بچے ہلاک ہوگئے، جو اپنی نشستوں پر بیٹھے ہوئے تھے، ان کے والدین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور کے پاس تین ہتھیار تھے، جن میں ایک رائفل، ایک شاٹ گن اور ایک پستول شامل ہے۔

انہوں نے بچوں سے بھرے چرچ پر فائرنگ کو ’انتہائی سفاکیت اور بزدلی‘ قرار دیا۔ پولیس چیف نے مزید کہا کہ 17 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 14 بچے ہیں، ان میں سے دو بچوی کی حالت تشویشناک ہے۔ قبل ازیں، غیر ملکی خبر رساں اداروں ’رائٹرز اور اے ایف پی‘ کی رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ منی ایپلس کے جنوبی علاقے میں ایک کیتھولک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔

عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شوٹر بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔ فائرنگ کا وقعہ اس وقت پیش آیا، جب اینونساییشن کیتھولک اسکول میں تعلیمی سال کے آغاز کے صرف دو دن گزرے تھے، یہ ایک نجی پرائمری اسکول ہے جس میں تقریباً 395 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

اسکول اینونساییشن کیتھولک چرچ سے منسلک ہے اور دونوں منیسوٹا کے سب سے بڑے شہر کے جنوب مشرقی رہائشی علاقے میں واقع ہیں۔ ادھر، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہیں اس واقعے کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی ہے اور وائٹ ہاؤس صورتحال کی نگرانی جاری رکھے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’ایف بی آئی نے فوری طور پر ردعمل ظاہر کیا اور وہ موقع پر موجود ہیں۔

قبل ازیں، مقامی میڈیا نے منی ایپلس پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی شہر کے جنوب میں واقع ایک چرچ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ منی ایپلس شہر کے ایکس اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ ’فی الحال کمیونٹی کو کوئی فعال خطرہ نہیں ہے جبکہ شوٹر پر قابو پا لیا ہے۔

ایک اور ایکس پوسٹ کے مطابق ’اسکول میں موجود بچوں کے اہل خانہ اینونساییشن اسکول میں قائم ری یونفیکیشن زون میں جا سکتے ہیں‘۔ اسی دوران، مینیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہیں فائرنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے اور وہ تازہ ترین معلومات فراہم کرتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button