افغانستانی شیعہ طلباء کا روزگار کے بحران کے حل کے لیے جوان گرائی اور شایستہ سالاری پر زور
افغانستانی شیعہ طلباء کا روزگار کے بحران کے حل کے لیے جوان گرائی اور شایستہ سالاری پر زور
افغانستان کے شیعہ طلباء نے اپنے حالیہ اجلاس میں روزگار کے بحران کے حل کے لیے جوان گرائی اور شایستہ سالاری پر زور دیا۔
طلباء نے شکوہ کیا کہ انہیں اپنی تعلیم سے متعلقہ ملازمت نہیں مل رہی اور ان کا ماننا ہے کہ نوجوان اور ماہر افرادی قوت کے استعمال سے ملک کے معاشی و سماجی بحرانوں میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
خبر رساں ادارے "اخبار شیعہ” کے مطابق طلباء نے حکومت کی جانب سے یونیورسٹیوں کے فارغ التحصیل طلباء کی حمایت اور ان کی تعلیم سے مطابقت رکھنے والے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا۔
طلباء کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں میں عملی تربیت کی کمی اور نسلی و لسانی تعلقات کی بنیاد پر بھرتی کے رجحان نے نوجوانوں کو غیر متعلقہ شعبوں میں دھکیل دیا ہے اور ان کے مستقبل کی امیدوں کو کمزور کیا ہے۔
انجینئرنگ اور سائنسی مضامین کے فارغ التحصیل طلباء نے ہدفی منصوبہ بندی کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں پر توجہ، عملی تعلیم کی بہتری اور حقیقی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا ہی ملک میں بے روزگاری کے مسئلے کے حل کا بنیادی راستہ ہے۔