شیعہ مرجعیت

اعلیٰ اخلاق اور انسانی فضائل کے سلسلہ میں جو چیز یقینی طور پر واجب معلوم ہوتی ہے اس پر عمل کرنا چاہیے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

اعلیٰ اخلاق اور انسانی فضائل کے سلسلہ میں جو چیز یقینی طور پر واجب معلوم ہوتی ہے اس پر عمل کرنا چاہیے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر یکم ربیع الاول 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اعلیٰ اخلاق اور انسانی فضائل کے سلسلہ میں فرمایا: روایات میں اعلیٰ اخلاق اور فضائل کے متعلق واجب اور مستحب امور بیان ہوئے ہیں۔

معظم لہ نے مزید فرمایا: جو چیز فرض اور وجوب کے طور پر مضبوطی سے قائم ہو، اس پر عمل کرنا چاہیے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا: جو چیز قطعی شہرت کے بغیر واجب نہیں ہے اسے مستحب سمجھا جاتا ہے لیکن مومنین کے لئے بہتر ہے کہ وہ اس قسم کے فضائل پر بھی توجہ دیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اخلاقی احکام اور انسانی فضائل کی پابندی کے سلسلہ میں فرمایا: امر، وجوب پر دلالت کرتا ہے، جب تک اس کے عدم وجوب پر کوئی قرینہ نہ پایا جائے۔

معظم لہ نے مزید فرمایا: البتہ ان اصولوں پر عمل کرنے سے سماج میں اخلاق اور حُسنِ سلوک کو تقویت ملتی ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button