آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے منسلک مرکز "مسجد و حسینیہ آل یاسین” نے عشرہ محمدیہ کی یاد میں خصوصی مجالس منعقد کیں۔
یہ مجالس عزا 21 صفر کو شروع ہوئیں اور مومنین کی بڑی تعداد میں شرکت کے ساتھ ماہ صفر کے آخر تک جاری رہیں۔
اس عشرہ مجالس میں شامل ہیں: نماز مغربین باجماعت، تلاوت قرآن کریم و زیارت عاشورا، بیان فضائل امام حسین علیہ السلام، حجۃ الاسلام شیخ حیدر الحمدی کی تقریر اور نوحہ خوانی و سینہ زنی۔