پاکستان :مجلس عزا میں شرکت کے سبب ناصبی سنی مدرسہ سے 6 طالب علموں کا خارجہ
پاکستان :مجلس عزا میں شرکت کے سبب ناصبی سنی مدرسہ سے 6 طالب علموں کا خارجہ
نواسہ رسول، سردار جوانان جنت ، قبلہ عشاق عالم ، امام الاحرار حضرت امام حسین علیہ السلام کی مجلس عزا میں شرکت کے سبب متعصب ناصبی سنی مدرسہ سے 6 طالب علموں کو نکال دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق اب ان پاکستانی سنی مدارس کے اندر بھی حسینیت کی آواز اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی للکار کی گونج سنائی دے رہی ہے۔
آخر مجلس میں جانے پر اس قدر پابندی کیوں ہے؟
وجہ واضح ہے ، ان ملاؤں کی ساری تکفیری اور ناصبی فیکٹری کی عمارت جھوٹ ، الزام ، تہمت ، اور غلط بیانی پر قائم ہے ، اب اگر یہ طالب علم خود مجالس میں شریک ہو کر سنیں گے کہ شیعہ کیا کہتے ہیں ، خود دیکھیں گے کہ شیعہ کیا کرتے ہیں تو ان کی نگاہوں کے سامنے ملاؤں کی تیار کردہ تکفیریت کی عمارت زمین بوس ہو جائے گی ، اور یہی وہ خطرہ ہے کہ جسے سوچ کر یہ بد حواس ہو جاتے ہیں اور اس قسم کے اقدامات کرتے ہیں۔
اطلاع کے مطابق فیصل آباد پاکستان کے سنی مدرسہ "الجامعۃ الاسلامیۃ الامدادیۃ” کے 6 طالب علم مجلس عزا میں شریک ہوئے، جب مذکورہ مدرسہ کے ذمہ داروں کو اس کی خبر ہوئی تو انہوں نے مجلس عزا میں شرکت کو "جامعہ کے اصول و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی” قرار دیتے ہوئے ان طلاب کا خارجہ کر دیا۔