یمن
یمن میں شدید بارشیں؛ شہریوں کی اموات اور نقل و حمل میں خلل
یمن میں شدید بارشیں؛ شہریوں کی اموات اور نقل و حمل میں خلل
شبوہ اور حضرموت سمیت یمن کے متعدد صوبوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں متعدد شہریوں کی ہلاکت اور بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا کہ شدید بارش نے عدن کی اہم سڑکوں کو بھی درہم برہم کر دیا ہے، جس سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مقامی رہائشیوں نے گھروں اور شہری انفراسٹرکچر کی تباہی کی اطلاع دی ہے۔
یمنی امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے مٹی کے تودے گرنے اور انسانی ہلاکتوں میں اضافہ کا خطرہ ہے اور امداد کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت پہلے سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔