اسلامی دنیاایرانخبریںہندوستان
آیت اللہ العظمیٰ شیرازی کے دفتر کے ذریعہ ربیع الاول 1447 ہجری کے آغاز کا اعلان
29 صفر 1447 ہجری مطابق 24 اگست 2025 بروز اتوار ہندوستان میں ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آیا۔ شیعہ مرکزی چند کمیٹی کے صدر مولانا سید سیف عباس نقوی اور سنی مرکزی چاند کمیٹی کے صدر مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے چاند کی رویت کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پیر 25 اگست 2025 کو ہندوستان میں یکم ربیع الاول 1447 ہجری ہے۔
اسی طرح دفتر آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی (دام ظلہ) نے بھی اعلان کیا کہ پیر 25 اگست 2025، ماہ ربیع الاول کا پہلا دن ہے اور اتوار کو ماہ صفر الاحزان کا اختتام ہو گیا۔
البتہ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق 25 اگست 2025 بروز پیر کو چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے 30 صفر الاحزان 1447 ہجری ہے۔