حرم امیرالمومنین، امام حسین اور حضرت عباس علیهم السلام میں رسول اکرم صل الله علیه و آله کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری
حرم امیرالمومنین، امام حسین اور حضرت عباس علیهم السلام میں رسول اکرم صل الله علیه و آله کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری
نجف و کربلا – رسول خدا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ کی شہادت کی مناسبت سے حرم امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام، امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام میں پُرشکوہ عزاداری کے اجتماعات منعقد ہوئے۔
ان روحانی و معنوی تقریبات میں ملک و بیرونِ ملک سے آئے ہوئے زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے ان مقدس مقامات کا ماحول دینی و مذہبی فضا سے معمور ہوگیا۔
حرم امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام میں عزاداروں نے دعاؤں، نوحہ خوانی اور زیارت کے ذریعے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔
اسی طرح حرم امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام میں بھی شہادتِ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کی مناسبت سے خصوصی عزاداری کا انعقاد کیا گیا، جس میں مومنین نے پرجوش انداز میں شرکت کی۔
یہ عزاداری کی مجالس نہ صرف معنویت اور عقیدت سے لبریز فضا کا باعث بنیں بلکہ پیروانِ رسول رحمت اور اہل بیت علیہم السلام کے لیے ایک غیرمعمولی موقع تھا کہ وہ دوبارہ سیرت و تعلیماتِ رسول اکرم صل الله علیه و آله اور اہل بیت علیهم السلام کے ساتھ اپنی وفاداری کا عہد کریں اور انسانی و اخلاقی اقدار کو زندہ رکھیں۔
ان روحانی تقریبات کے ساتھ ساتھ نجف اشرف اور مقدس روضوں کے اطراف میں سخت ترین حفاظتی انتظامات بھی کیے گئے۔
عراق کے وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے اس اہم موقع پر خفیہ و حفاظتی اقدامات کو بڑھانے کی ہدایات دیں تاکہ زائرین کا سکون اور سلامتی ہر صورت برقرار رکھی جا سکے۔
سیکیورٹی فورسز کو نجف کے داخلی راستوں پر تعینات کیا گیا اور کسی بھی ممکنہ خطرے کے سدباب کے لیے کنٹرول اقدامات نافذ کیے گئے۔
اس کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات کی تیاری بھی کی گئی، جن میں صحن حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا اور حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا میں ہزاروں زائرین کے قیام کے لیے خیمے لگائے گئے۔ ان اقدامات کی بدولت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کے نام اور یاد کے ساتھ عزاداری کے اجتماعات پُرجوش انداز میں اور پُرامن ماحول میں منعقد ہوئے۔