ایران

ایرانی صوبے سیستان-بلوچستان میں نامعلوم افراد کا حملہ، 5 پولیس اہلکار جاں بحق

ایرانی صوبے سیستان-بلوچستان میں نامعلوم افراد کا حملہ، 5 پولیس اہلکار جاں بحق

ایران کے صوبے سیستان-بلوچستان میں نامعلوم افراد کے حملے میں کم از کم پانچ پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ایرانی میڈیا کے نے رپورٹ کیا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ایرانشہر کے قریب گشت پر نکلے 2 پولیس یونٹوں کو نشانہ بنایا۔

ایرانی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ’اس دہشت گرد حملے میں پانچ امن اور سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔‘

پاکستان اور افغانستان کی سرحدوں کے قریب واقع ایرانی صوبہ سیستان-بلوچستان طویل عرصے سے سیکیورٹی فورسز اور مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپوں کا مرکز رہا ہے، جن میں منشیات اسمگلر اور علیحدگی پسند شامل ہیں۔

یہ صوبہ، جہاں سنی مسلمان بلوچ اقلیت کی بڑی تعداد آباد ہے، شیعہ اکثریتی ملک ایران کے غریب ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔

پولیس نے کہا کہ اہلکار معمول کے گشت پر تھے، جب ان پر فائرنگ کی گئی، ایرانی میڈیا نے ایک پولیس وین کی تصویر شائع کی، جس میں گولیوں کے نشان تھے اور قریبی زمین پر لاشیں پڑی تھیں۔

فارس نیوز ایجنسی نے کہا کہ حملہ آوروں کو ’پکڑنے اور شناخت کرنے‘ کے لیے کارروائی جاری ہے۔

کسی گروپ نے فوراً اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button