افغانستان

طالبان سردار نے لڑکیوں کے دینی مدارس بند کرنے کا حکم دے دیا

طالبان سردار نے لڑکیوں کے دینی مدارس بند کرنے کا حکم دے دیا

طالبان سردار ہبت اللہ آخوند زادہ نے افغانستان میں لڑکیوں کے تمام دینی مدارس کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ حکم 2021 میں طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد سے مڈل اسکول، ہائی اسکول اور یونیورسٹیز بھی لڑکیوں کے لئے بند ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

افغان خبر رساں ذرائع اور دیگر ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اس فیصلے کی وجہ آخوند زادہ تک پہنچی اطلاعات ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ دینی مدارس نے صرف دینی علوم پڑھانے کے بجائے عصری علوم جن میں ریاضی، سائنس اور زبانیں شامل ہیں، پڑھانا شروع کر دیا ہے اور عملا صرف دینی مدرسہ کہلاتے ہیں۔

انسانی حقوق کے ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا نے اس اقدام کو خواتین اور لڑکیوں کے تعلیمی حقوق کے سنگین خلاف ورزی اور افغانستان میں تعلیم کی آزادی پر پابندی قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button