واشنگٹن. امریکی ریاست ورجینیا کے ساحل کے قریب امریکی نیوی کا ایف 18 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی نیوی کا ایف 18 سپر ہارنٹ طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوا، پائلٹ کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں،یاد رہے گزشتہ 10 ماہ کے دوران تباہ ہونے والا یہ چھٹا امریکی ایف 18 طیارہ ہے۔
10 ماہ میں یمن پر امریکی جارحیت کے دوران 2، تربیتی پروازوں کے دوران 2 طیارے تباہ ہوئے،تباہ شدہ طیاروں میں فن لینڈ کی فضائیہ کا ایک طیارہ بھی شامل ہے۔