افغانستان

ہرات میں خوفناک حادثہ؛ ایران سے وطن واپس آنے والے کم از کم 71 افغان جاں بحق

ہرات میں خوفناک حادثہ؛ ایران سے وطن واپس آنے والے کم از کم 71 افغان جاں بحق

افغانستان کے شہر ہرات کے ایک المناک واقعہ میں حال ہی میں ایران سے واپس آنے والے افغان باشندوں کو لے جانے والی بس ایک ٹرک اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی اور آگ لگ گئی۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے "اے ایف پی” کے حوالے سے خبر دی کہ پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ حادثے کی وجہ زیادہ رفتار اور لاپرواہی ہے۔

اس حادثے میں 17 بچوں سمیت کم از کم 71 افراد جان بحق ہوئے اور ٹرک اور موٹر سائیکل کے متعدد مسافرین بھی ہلاک ہوئے۔

کابل جا رہے مسافرین کی بس اسلام قلع کراسنگ سے گذر رہی تھی۔

یہ حادثہ ایران سے افغان باشندوں کی بڑی پیمانے پر ملک بدری کے بعد پیش آیا اور سڑکوں کی خراب حالت اور ڈرائیونگ کے ضوابط پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button