حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ؛ وہ نبی جس نے دنیا کو آزادی و عدالت دی

خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ کی شہادت کی یاد میں آنے والا ہفتہ آخری الہی نبی کی زندگی اور پیغامات کا جائزہ لینے کا موقع ہے۔
ایک ایسا نبی جس نے نہ صرف امن اور آزادی کا اعلان کیا بلکہ معاشرے میں سماجی انصاف کا نفاذ بھی کیا اور اپنی الہی تعلیمات پر عمل کے ذریعہ آنے والی نسلوں تک پہنچایا۔
اسلام کے ماننے والے اور یہاں تک کہ منصف مزاج غیر مسلم بھی اس بات پر زور دیتے ہیں کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ انسانی اور روحانی اقدار کی جانب انسانیت کی رہنمائی کے لئے ایک بہترین نمونہ تھے۔
اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔
23 سے 30 صفر الاحزان تک شہادت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ کی یاد میں منانے والا ہفتہ ان زندگیوں اور پیغامات کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے انسانی تاریخ میں آزادی، امن اور سماجی انصاف کے اصولوں کو قائم کیا۔
اسلام کے ماننے والے اور یہاں تک کہ منصف مزاج غیر مسلمان بھی اس بات پر زور دیتے ہیں کہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ نے نہ صرف اخلاقی اور روحانی تصورات کی تعلیم دی بلکہ عملی طور پر لوگوں کے حقوق کی پاسداری کی اور معاشرے میں اجتماعی عدالت کو نافذ کیا۔
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ ہمیشہ لوگوں کو ظلم و استبداد سے نجات دلانے کی راہ پر گامزن رہے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی کہ معاشرے کے مختلف طبقات یعنی غریب سے امیر تک کے حقوق کا احترام کیا جائے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی سیرت اور کردار امتیازی سلوک اور عدم مساوات کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک عملی نمونہ تھی۔ پڑوسیوں، یتیموں، عورتوں اور مظلوموں کے حقوق کے احترام پر ان کا دور کمیونٹی کی سطح پر سماجی انصاف کے نفاذ کو ظاہر کرتا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی تعلیمات کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ وہ آج کے سماجی اور سیاسی بحرانوں کے حل کی بنیاد بھی بن سکتی ہیں۔
انسانی اور اخلاقی اقدار پر زور دے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ نے ایک ایسا معاشرہ قائم کیا جس میں عدل و انصاف سماجی تعلقات کا مرکز تھا اور نسلی گروہوں اور قبائل کے درمیان امن اور مفاہمت قائم کی گئی تھی۔
انبیاء علیہم السلام نے جو انسانی تاریخ میں منفرد نمونہ تھے۔ اپنی زندگیوں سے یہ ثابت کر دیا کہ آزادی، امن اور انصاف کا حصول آسمانی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے اور معاشرتی اخلاقیات پر عمل کئے بغیر ممکن نہیں۔
ہفتہ شہادت، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی یاد میں منایا جانے والا ہفتہ آج کی نسلوں کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کی زندگی سے روشناس ہونے اور اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں انسانی اور معاشرتی اقدار کو نافذ کرنے کا موقع ہے۔
خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ کی تعلیمات عدالت، آزادی اور سماجی امن کی راہ پر آنے والی نسلوں اور مختلف ادوار کے لئے مشعل راہ ہیں اور ان پیغامات کو مذہبی مواقع پر یاد کرنا عالم اسلام میں انسانی اور اخلاقی ثقافت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔