پاکستانخبریں

اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت خیبر پختونخوا کےمختلف علاقوں میں سیلاب کے بعد زلزلہ نے شہریوں میں خوف وہراس پیدا کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ، سوات،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں زلزلہ کے جھٹکوں کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔بالاکوٹ، بٹگرام، کوہستان ، تورغر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں، دفاتر اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی.

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button