افریقہخبریںماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

مدغشقر کے شہر ماجنغہا میں اربعینِ حسینی کی سب سے بڑی مشی

ماجنغہا – مدغشقر کے شہر ماجنغہا میں امام حسین علیہ السلام کی اربعین کی مناسبت سے سب سے بڑی مشی کی گئی، جس کا اہتمام مرجعِ دینی اعلیٰ آیت اللہ العظمٰی سید صادق الحسینی الشیرازی (دام ظلّه) کے دفتر کی جانب سے کیا گیا۔

مرجعِ عالی قدر کے مقامی نمائندے، شیخ محمد رضی وسرام نے بتایا کہ "یہ سالانہ اربعین واک دفتر اہل بیت (علیہم السلام) سے شروع ہو کر مرجعِ شیرازی کے دفتر تک پہنچی، جو تقریباً 6 کلومیٹر شہر کے وسط سے گزرتی ہوئی بین الاقوامی ہوائی اڈے تک جاری رہی، جس میں 500 سے زائد مرد، خواتین، نوجوان اور بچیاں شریک ہوئیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "واک کے دوران مختلف پروگرام منعقد ہوئے، جن میں شرکاء کو کھانا اور مشروبات فراہم کرنا، ان کے لیے خاص شالیں تحفے میں دینا شامل تھا۔ اسی طرح علاقے بہورو میں ایک مقامی شہری نے اپنا گھر مجلسِ عزاء کے لیے کھول دیا اور مجلس کے بعد مہمانوں کو کھانا پیش کیا۔”

شیخ وسرام کے مطابق "یہ واک شام چھ بجے تک جاری رہی اور دفتر آیت الله العظمی شیرازی میں مجلسِ عزاء کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے 150 سے زیادہ پرچم اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر (الحسین یوحدنا) یعنی ’حسین ہمیں متحد کرتے ہیں‘ کے نعرے درج تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ شرکاء کو اربعین کے لوگو والے ملبوسات بھی دیے گئے، اور مقامی زبان میں ہزاروں پمفلٹ تقسیم کیے گئے تاکہ عام لوگوں کو اس واک کے پیغام اور مقاصد سے آگاہ کیا جا سکے۔”

انہوں نے کہا کہ یہ سالانہ پروگرام "مومنین کی وحدت اور امام حسین علیہ السلام کے راستے سے وابستگی کا اظہار ہے، اور مدغشقر کے مقامی معاشرے کو کربلا کی قربانی اور فداکاری کے پیغام سے روشناس کرانے کا ایک مہذب طریقہ ہے۔”

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button