اسلامی دنیاشام
دمشق کے قلب میں کار بم دھماکہ؛ وسیع پیمانے پر سیکورٹی الرٹ
شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقہ "المزہ” میں کار بم دھماکے نے دارالحکومت میں سیکورٹی کی فضا کو کشیدہ کر دیا ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ "گُلدن” ہوٹل کے قریب پیش آیا۔ تاہم، خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ ایک پرانی کار جو ایک عرصہ سے ہائی وے کے پاس کھڑی تھی بم کا نشانہ بنی۔
جولانی حکومت سے وابستہ دمشق کی داخلی سلامتی کے کمانڈر نے تصدیق کی کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور کسی بھی ممکنہ تخریب کاری کو روکنے کے لئے تلاشی اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔