پاکستان

پنجاب میں مون سون بارشیں، محکمہ سیاحت نے احتیاطی ایڈوائزری جاری کردی

پنجاب میں مون سون بارشیں، محکمہ سیاحت نے احتیاطی ایڈوائزری جاری کردی

محکمہ سیاست پنجاب کی جانب سے فیلڈ دفاتر کو ضلعی انتظامیہ اور ایمرجنسی آپریشن سینٹرز سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔

ایڈوائزری کے مطابق تمام سیاحتی و تاریخی مقامات پر ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے۔ جبکہ ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ سے رابطے کے لیے فوکل پرسن تعینات کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔

حکام کی جانب سے عملے کو ایمرجنسی ریسکیو اور ابتدائی طبی امداد کے لیے الرٹ رہنے کی تاکید اور تمام سیاحتی مقامات پر ایمرجنسی نمبرز آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے پاس وسائل موجود ہیں، کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، علی امین گنڈاپور

ایڈوائزری کے مطابق دریاؤں، ندی نالوں اور ممکنہ خطرے والے علاقوں میں داخلہ محدود ہو گا۔ اور سیاح سفر سے پہلے محکمہ موسمیات کی تازہ ترین اپ ڈیٹس سے باخبر رہیں۔

محکمہ سیاست نے عوام الناس سے شدید بارش یا سیلابی صورتحال میں سفر محدود رکھنے کی اپیل کی۔ اور کہا کہ سیاح کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں ہنگامی نمبروں پر رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button