افغانستان

ایران اور پاکستان سے 17 لاکھ افغانی واپس؛ افغانستان میں انسانی بحران میں شدت

ایران اور پاکستان سے 17 لاکھ افغانی واپس؛ افغانستان میں انسانی بحران میں شدت

رواں سال کے آغاز سے اب تک ایران اور پاکستان سے تقریبا 17 لاکھ افغان شہری وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے رائٹرز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان واپس آنے والوں میں سے زیادہ تر کے مقامی کمیونٹیز سے محدود تعلقات ہیں اور انہیں پناہ گاہ اور اقتصادی مواقع کی کمی کا سامنا ہے جبکہ میزبان برادریوں کے پاس بھی مناسب سہولیات کا فقدان ہے۔

اقوام متحدہ نے امداد کے لئے سینٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ سے 10 ملین ڈالر مختص کئے ہیں اور افغانستان ہیومینٹیرین فنڈ سے اضافی امداد زیر غور ہے۔

افغانستان کی نصف سے زیادہ آبادی کو اہم امداد کی ضرورت ہے اور خواتین اور لڑکیاں سب سے زیادہ مشکلات میں ہیں۔

اس سال کے امدادی پروگرام کو مطلوبہ فنڈنگ کا صرف 25 فیصد ملا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button