خبریںشیعہ میڈیا اور ادارے

امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر نے اربعین 1447 تک عزاداری محرم کی کوریج میں منتظمین اور کارکنان کی 24 گھنٹے کوششوں کو سراہا

امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام شیخ مصطفی محمدی نے ایک رسمی پیغام میں عراق اور دنیا بھر کے مقدس شہروں میں اربعین 1447 ہجری تک عزاداری محرم کی میڈیا کوریج میں اس کمپلیکس کے منتظمین اور کارکنان کی انتہک کوششوں کو سراہا۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

ایک رسمی پیغام میں حجۃ الاسلام شیخ مصطفی محمدی نے امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے منتظمین اور کارکنان کی مسلسل اور 24 گھنٹے کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس گروپ کی ماہ محرم کے آغاز سے اربعین 1447 ہجری تک عراق کے مقدس شہروں بالخصوص کربلا میں نیز دنیا کے دیگر حصوں میں شیعوں کی عزاداری کے پروگرامز میں اس گروپ کی 50 روزہ سرگرمیوں کو ایک بے مثال کامیابی قرار دیا جسے بہترین طریقے سے انجام دیا گیا۔

امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر نے کربلا، نجف، بغداد، استنبول، لندن، لکھنؤ اور باکو کے دفاتر کے منتظمین اور کارکنان کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس کامیابی کو آقا سید الشہداء علیہ السلام کی خدمت کے ریکارڈ میں ایک اور سنہری ورق قرار دیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ قدردانی بہت ہیں لیکن وہ اپنے ساتھیوں کی انتہک کوششوں کا کما حقہ شکریہ ادا نہیں کر سکتے۔

حجۃ الاسلام شیخ مصطفی محمدی نے مشترکہ اہداف پر ایمان، اخلاص، بے لوثی، ہمدردی، ٹیم ورک اور تکنیکی اور روحانی تیاری کو اس گروپ کی کامیابی کا راز قرار دیتے ہوئے مزید کہا: "یہ عوامل ایک ایسی منفرد کامیابی کا باعث بنے جو کسی دوسرے میڈیا گروپ کو حاصل نہیں ہوا۔”

انہوں نے آنے والے برسوں میں سرگرمیوں کے معیار کو بہتر بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور خامیوں کو جانچنے اور ان کو دور کرنے کی ضرورت کی جانب اشارہ کیا۔

گروپ کے ڈائریکٹر نے مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام اراکین کے لئے حضرت ولی عصر عجل اللہ فرجہ الشریف سے توفیق اور مدد طلب کی۔

آخر میں حجۃ الاسلام شیخ مصطفی محمدی نے تمام اراکین بالخصوص ان عزیزوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عراق کے تپتے ہوئے صحراؤں میں اپنے اہل و عیال سے دور دشوار گزار حالات میں دن و رات خدمت حسینی کی اور دنیا بھر کے لاکھوں ناظرین و سامعین تک امام حسین علیہ السلام کا پیغام مظلومیت پہنچایا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button