عراق

40 لاکھ سے زیادہ غیر ملکی زائرین نے زیارت اربعین کا شرف حاصل کیا

40 لاکھ سے زیادہ غیر ملکی زائرین نے زیارت اربعین کا شرف حاصل کیا

زیارت اربعین کے لئے عراق کی اعلیٰ سیکورٹی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اربعین حسینی 1447ھ کے موقع پر 40 لاکھ سے زائد عرب اور غیرملکی زائرین نے، لاکھوں عراقی زائرین کے ہمراہ، کربلا میں شرکت کی اور یہ عظیم اجتماع مکمل امن و امان کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

عراقی خبررساں ایجنسی (واع) کے مطابق، اس سیکورٹی منصوبے کی براہِ راست نگرانی وزیرِاعظم محمد شیاع السودانی اور وزیرِ داخلہ عبدالامیر الشمری نے کی، جبکہ کسی بھی قسم کا کوئی بڑا سیکورٹی واقعہ پیش نہیں آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھر سے آنے والے لاکھوں عراقی زائرین کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک سے غیرملکی عازمین نے کربلا میں حاضری دی۔ اس موقع پر 5 لاکھ 27 ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار اور دیگر عملہ تعینات کیا گیا، جو 18 ہزار 873 گاڑیوں کے ذریعے 93 راستوں اور 110 چیک پوائنٹس پر خدمات انجام دیتے رہے۔

مزید برآں، تقریباً 1 لاکھ 50 ہزار موکب حسینی کو سیکورٹی فراہم کی گئی، جبکہ وزارتِ صحت نے 874 میڈیکل ٹیمیں اور ایمبولینسیں خدمات کے لیے متعین کیں۔

سیکورٹی کمیٹی کے مطابق رواں سال اربعین کے دوران ٹریفک حادثات، جانی نقصانات اور آتش زدگی کے واقعات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ کمیٹی نے عوام، متولیان عتبات، خدمت گاروں، مقامی حکام اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس عظیم اجتماع کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button